اسپورٹس ڈائریکٹر، پولو کوچ اور پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی طرف سے منصور صوبیدارکی وفات پر تعزیتی پیغام

چترال(چترال ایکسپریس)اسپورٹس ڈائریکٹر حسین علی بُلبل جان پولو کوچ گلگت بلتستان ،اشرف گل صدر گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن،وزیر ارسطو,صفت خان،گلاب فضل صفدر،کاشف ضیا,شاہ اعظم, اسلم, شفیق،  الطاف نے اپنے اہک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ
بابائے پولو مرحوم مظفر علی خان کے آف جنگ بازار چترال کے صاحب ذادے سینئر پولو پلیر چترال  مقبول علی خان کے بڑے بھائی اور چترال کے مشہور و معروف پولو پلیئر اظہار علی کے چچا کی روڈ حادثے میں اچانک جدائی کی خبر سُن کر بہت دُکھ اور افسوس ھوا۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ یہ نظام ہستی کا ایک تسلسل ہے کہ اس دنیا میں ہم سب کو ایک دن جانا ہے کسی کو پہلے جانے کی جلدی ہے تو کسی کو تھوڑی دیر بعد اس رب کائنات کے حضور ضرور حاضری دینا پڑتا ہے۔

فری اسٹائل پولو کی تاریخ میں اس خاندان کی خدمات گللگت بلتستان اور چترال میں تاحیات ہماری ثقافتی تاریخ کا اہم حصہ رہے گی۔

آزمائش اور دُکھ کی اس مشکل گھڑی میں گلگت بلتستان پولو پلیرز جناب مقبول علی خان صاحب اور اس کے پورے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔