صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروع میں ایف پی سی سی آئی کا کلیدی کردار ہے۔ سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی

صوبائی خود مختاری اور اٹھارویں آئینی ترمیم میں عوامی نیشنل پارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان

پشاور(چترال ایکسپریس)نائب صدر ایف پی سی سی آئی عمر مسعود الرحمن اور کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے وفد نےمردان کا تفصیلی دورہ کیا وفد میں چیرمین آل پاکستان ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیرمین منہاج الدین باچا، ریجنل سیکرٹری ایف پی سی سی آئی انجینئر خالد حیدر، ہری پور چیمبر کے سابق صدر حیدر زمان شاہ، پشاور سمال چیمبر کے صدر سلمان الہی ملک سمیت بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔
وفد کے اراکین نے مردان چیمبر کا دورہ کیا اور صدر مردان چیمبر ظاہر شاہ کو حج سے واپسی پر مبارک بادی پیش کی اس موقع پر مردان سمیت پورے صوبے میں کاروبار کے فروع اور اس سلسلے میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر کوارڈینیٹر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں محمد علی کی وفات پر آفسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے روح کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اپنے دورہ مردان کے موقع پر وفد کے اراکین کا ہوتی ہاؤس مردان میں سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و ایم این اے امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات ہوئی۔
امیر حیدر خان ہوتی نے وفد کے اراکین کا پر جوش استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری اور صوبے کو شناخت دینے میں عوامی نیشنل پارٹی کے کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوامی نیشنل پارٹی اور ایف پی سی سی آئی مل کر صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروع کے لئے کام کرنے اور صوبے کو ترقی دینے کے خواہاں ہے۔
اس موقع پر امیر حیدر خان ہوتی نے بھی ایف پی سی سی آئی کی صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروع اور پاک افغان تجارت کو ترقی دینے کے حوالے سے کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وفد کے اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کے فروع اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صوبے کے بزنس کمیونٹی کے مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز بھی اٹھائیں گے اور ہر سطح پر کام بھی کیا جائے گا۔ تاکہ صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکیں۔
اس موقع پر انہیں ایف پی سی سی آئی آفس کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے صوبے کے وسائل کا بہتر استعمال کرنے کے لئے ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔