ڈائریکٹر جنرل ان فارم واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخوا جاوید اقبال کا دورہ چترال

چترال .(چترال ایکسپریس )ڈائریکٹر جنرل ان فارم واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخوا جاوید اقبال نے چترال کا تفصیلی دورہ مکمل کیا جس کے دوران انہوں نے ورلڈ بینک فنڈڈ منصوبہ جات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ زمینداروں اور کالاش اقلیتوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے ۔ اپنے دورے میں انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر مینجمنٹ امیر حسین کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ورلڈ بنک کے تعاون سے پراجیکٹوں کو معیار کے ساتھ بروقت پایہ تکمیل کو پہنچانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے لویر اور اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز ایگریکلچر سے ملاقات کی اور ورلڈ بینک کی طرف سے مفت بیجوں کی تقسیم پر اس اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی جی نے کالاش ویلیز بمبوریت اور رومبور کا بھی دورہ کیا اور وہاں ورلڈ بینک کی اسپیشل پیکج کا جائزہ لیا اور کالاش مردوخواتین سے مل کر ان کو درپیش مسائل معلوم کی۔ دریں اثناء عوامی حلقوں نے ڈی جی واٹر مینجمنٹ کےدورہ چترال کو کامیاب قرار دے کر اس کا خیر مقدم کیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔