تازہ ترین

شاہ عدنان  اے سی مستوج نے پاور اور میراگرام نمبر 2 میں سیلاب کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس)گزشتہ روز اچانک بارش کی وجہ سے اپرچترال  پاور اور میراگرام نمبر 2 یارخون میں سیلاب نے تباہی مچائی۔ جس کے نتیجے میں متعدد گھر کلی اور جزوی طور پر متاثر ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد خالد زمان کی ہدایات پر ریونیو اہلکاروں نے موقع کا ملاحضہ کیا اور نقصانات کا تخمینہ لگانےمیں مصروف ہیں۔

جمعہ کو  ڈپٹی کمشنر  کی ہدایات پرشاہ عدنان  اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے پاور اور میراگرام نمبر 2 میں سیلاب کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کا بہ نفس نفیس دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر  نے پاور یارخون میں مکمل اور جزوی طور پر متاثر ہونے والے خاندانوں میں امدادی سامان اور راشن تقسیم کئے جبکہ میراگرام نمبر 2 کے متاثرین میں امدادی اشیاء اور راشن کل تک تقسیم کئے جائیں گے۔ اس طرح نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرین کو امدادی رقم دیئے جائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال ہر لمحہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
اس موقع پر ریسکیو 1122 کے طبی عملے بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے۔
انہون نے متاثرین کی چیک اپ کئے اور ان کے لئے میڈیسن مہیا کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔