پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکاچترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہارافسوس
چترال (چترال ایکسپریس)پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکاچترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔محمد علی شاہ باچا نے ہفتے کے روز سلیم خان، اپر اور لوئر چترال کے صدور فضل ربی جان اور امیر اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکےچترال میں سیلاب سے نقصانات پر دلی دکھ اور افسوس کیا ہے، انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے عوام کو مزید نقصانات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ومرکزی حکومت اپنے تمام تر توجہ چترال کی سیلاب متاثرین پر مرکوز کریں،۔
سلیم خان، فضل ربی، امیر اللہ خان نے بھی جلد از جلد سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے اورسیلاب متاثرین کو راشن ،ادویات اور دیگر ضروری اشیاء ہنگامی بنیادوں پر پہنچانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے،
محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ چترال کا پورے ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی ہے،
انہوں نے پیپلز پارٹی چترال کے عہدیداران اور کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات کردی ہے
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، پارٹی کے عہدیدار اور کارکن متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑئے ینگے،