جامعہ چترال کے وفد کی گورنر سے ملاقات۔ چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی کو ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی۔

چترال (چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال کی ٹیم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی قیادت میں گزشتہ  روز گورنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کیا اور یونیورسٹی میں جاری پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے بارے میں مفصل بریفنگ دیا۔ بریفنگ میں مذکورہ پراجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز کے بارے میں بتایا گیا۔ گورنر نے وفد کو اپنی جانب سے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بلڈنگوں کے مجوزہ ڈیزائین میں ضروری ترامیم کی بھی تجویز کردی۔ وفد میں یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر انجیئر محمد ضیاء اللہ، ڈپٹی ڈائیریکٹر پی اینڈ ڈی نجی اللہ اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ورکس انجیئر عطاء اللہ کے علاوہ پراجیکٹ کے کنسلٹنٹس کی ٹیم بھی شریک تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔