کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کا اپر چترال کا دورہ۔
اپرچترال (چترال ایکسپریس)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق اگاہی حاصل کرنے کے سلسلے میں اپر چترال کادورہ کیا۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان اپر چترال پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور اپر چترال لیویز کے چوق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ اف انر پیش کیا۔
ہیڈکوارٹر بونی پہنچنے کے بعد تمام ہیڈ اف لائن ڈیپارٹمنٹس کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کاموں سے متعلق آگاہی حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کمشنر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹس کو اپنے اپنے اداروں سے متعلق بحالی کے کاموں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور دوسرے متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا اور باقیماندہ منقطع سڑکوں کو ہنگامی طور پر ٹریفک کے لئے کھولنے یا متبادل سڑک تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔