انٹر نیٹ کی بلاتعطل سروس کی فراہمی پر چترال پی ٹی سی ایل حکام اور اسٹاف کی کارکردگی کی تعریف

چترال ( محکم الدین ) چترال میں حالیہ سیلاب کے دوران اپٹک فائبر کے ذریعے انٹر نیٹ کی بلاتعطل سروس کی فراہمی پر سوشل میڈیا کے اسٹیک ہولڈرز اور پی ٹی سی ایل کے صارفین نے ایس ڈی او پی ٹی سی ایل واجدالرحمن اور اسٹاف کے خدمات کی تعریف کی ہے ۔ مختلف افراد نے میڈیاسے بات کرتے ہوئےاس امر کا اظہارکیا ۔کہ حالیہ سیلاب میں جہاں روڈز ، پلوں آبپاشی نہروں کو نقصان پہنچا تھا ۔ وہاں اپٹک فائبر کو بھی کئی مقامات پر نقصان پہنچا تھا۔ لیکن ایس ڈی او پی ٹی سی ایل کی اپنے کام سے ذاتی دلچسپی اور لوگوں کو سیلاب کے حالات سے پل پل باخبر رکھنےکے جذبےنے دن رات ایک کرکے اپٹک فائبر کی بلاتعطل بحالی اور عوام کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا موقع فراہم کیا ۔ جو کہ ایمرجنسی حالات میں بہت کامیاب رہی۔ اس سےپوری دنیا کےلوگ نہ صرف چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے باخبر رہے ۔ بلکہ لائیو اور آن لائن ہر گزرتےلمحے کو اپنےپاس محفوظ کرلیا۔ عوامی حلقوں نےبلاتعطل سروس کی فراہمی پر چترال پی ٹی سی ایل حکام اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اورتوقع ظاہر کی ہے ۔ کہ سروس میں بہتری کے اقدامات جاری رہیں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔