چیف ایڈیٹر نوائے دیر کی طرف سےصحافیوں کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد
دیر(چترال ایکسپریس)نوائے دیر کے چیف ایڈیٹر ایڈوکیٹ ملک ابوبکر کی جانب سے بروز جمعہ صحافی برادری کےلیے ایک پر تکلف ظہرانےکا اہتمام کیاگیا ۔۔۔جس میں ضلع دیر کی تمام صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ الیکٹرانک ، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر ایک بھر پور سیشن منعقد کیاگیا ۔۔۔سیشن کے مہمان خصوصی معروف صحافی ڈیلی ٹائمز کے ریجنل ہیڈ عدنان عارف نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ باقی دنیا کی طرح ہمیں صحافت کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے تاکہ عام انسان کے مسائل و ضروریات کو موثر طریقے سے پیش کرکے عوام اور ارباب اختیار کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کرسکے اور معاشرتی ناہمواریوں کو سامنے لاکر معاشرتی انصاف کےلیے اپنے قلم ،کیمرے ،اور آواز کا بھرپور استعمال کرسکے ۔۔۔صحافی برادری کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے ۔۔۔ شرکاء نے صحافتی اقدار کو اپنانے اور کاپی رائٹ کے قوانین کی پاسداری پر زور دیا ۔ اخرمیں تمام صحافی برادری نے چیف ایڈیٹر ملک ابوبکر ایڈوکیٹ کا اس پروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔