ڈی پی اولوئر چترال کی ہدایت پر تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز /ایس۔ایچ اوز کی شہداء کے قبروں پر جاکر حاضری

چترال(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخواہ پولیس کے زیر اہتمام یوم شہداء پولیس جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کےساتھ منایا جارہا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان کے خصوصی احکامات پر شہداء کی قبروں پر حاضری، سلامی دینے کیساتھ ساتھ اُن کے گھروں میں جا کر والدین اور بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز /ایس۔ایچ اوز نے خود شہداء کے قبروں پر جاکر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

پولیس افسران نے شہداء کے والدین, بھائیوں اور بچوں سے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہے یوم شہداء منانے کا مقصد اپنے شہداء کے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے, پولیس کے شہداء نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی تاریخ رقم کی ہے, شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری اور فرض ہے, شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشغل راہ ہیں, پولیس شہداء کے لواحقین اور بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔