جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کااجلاس۔اجلاس کا مقصد علاقے کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ تھا

چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس تنظیم کے دفتر باغ اویر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سرپرست اعلی شہزادہ محمد شفیق الملک نے کی ۔اجلاس کا ایجنڈا تنظیم کے صدر زار احمد نے پیش کیا ۔ایجنڈے مین تنظیم کے اکاؤنٹ کا مسلہ،پرپیش اویر پل اور دوسرے ترقیاتی کام جو اویر میں ہورہے ہیں انکا جائزہ تھا۔اجلاس مین فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے اکاؤنٹ کو جلد از جلد کھول دیا جاۓ اور ساتھ ہی اسکے لۓ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔پرپیش اویر پل کے حوالے سے صدر تنظیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ پرپیش اویر پل پر اگر توجہ نہیں دی گئی تو کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش اسکتا ہے ۔یاد رہے پھوکیڑ پل یا چھانی اویر روڈ بند ہونے کی صورت مین پرپیش اویر پل علاقہ اویر کو دوسرے علاقون سے ملانے کا واحد زریعہ ہے۔اس حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس کے بعد علاقے میں جاری ترقیاتی کامون کا جائزہ بھی لیا گیا اور ساتھ ہی تنظیم کو مزید مظبوط کرنے کے لیۓ رابطوں کا سلسلہ شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔اخر مین اپس میں اتحادو اتفاق اور نیک نئتی سے علاقے کی خدمت پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔