چترال پرائیویٹ سکول کی گاڑی کو حادثہ،طلباء حادثے میں محفوظ

چترال(چترال ایکسپریس ) بدھ کی صبح ایف سی پی ایس سکول کی وین جو بچوں کولے کر سکول جارہی تھی دنین کے مقام پر سڑک سےنیچےگرگئی۔ جس سے تیرا طلباء زخمی ہو گئے ۔ریسکیو کو اطلاع ملنے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیموں نے زخمی ہونے والے بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، وین میں پندرہ بچے سوارتھے۔ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر اسرارالدین نے رابطہ کرنے پر میڈ یا سے ٹیلفون پر بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ۔ کہ ایف سی ایس سکول کے تیرہ زخمی بچوں کو ہسپتال لایا گیا ہے ۔ جو زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے بعض بچوں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں ۔ جنہیں علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔ تاہم تین طلباء کوزیادہ چوٹیں آئی ہے ۔ جنہیں پشاور ریفر کر دیا گیا ہے ۔ اور انہیں پشاورپہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر طلب کر لیا گیا ہے ۔ بعد آزان ان شدید زخمی طلباء کو ہیلی کاپٹر پر پشاور پہنچا دیا گیا  جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پشاور منتقل کئے گئے بچوں میں دنین لشٹ کا آشیر ولد حسن علی اور کاری سے صادق الرحمن ولد خادم الانبیاء شامل ہیں جہاں سی ایم ایچ میں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ دریں اثناء ڈی ایچ کیو ہسپتال سے 9 زخمیوں کو فارع کردئے گئے ہیں۔
ڈی سی لویر چترال محمد علی خان نے حادثے کے فورا بعد ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کو دی جانے والی میڈیکل ایڈ کی نگرانی کی۔

گاڑی میں زیادہ تر دنین اور کاری گاؤں سے تعلق رکھنے والے سوار تھے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔