شہزادہ مدثر الملک کی محکمہ معد نیات چترال کے اے ڈی کی معطلی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال مائینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ مدثر الملک نے اپنے ایک اخباری بیان میں محکمہ معد نیات چترال کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر محمد شاہیر اجمل کو محکمہ معدنیات کے افسران بالا کی طرف سے تین مہینوں کے لئے معطلی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محمد شاہیر اجمل جیسے محنتی، ایماندار نوجوان افیسر کو اسکے دیا نت داری اور چترالی عوام کی حما یت اور انکا خیال رکھنے پر یہ سزادی گئی ہے۔ چترال مائینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن اس فیصلے کے خلاف بھر پور احتجا ج کر تی ہے۔انہوں نے سیکریٹری محکمہ معدنیات اور چیف سیکریٹری سے فوری طور پرمحمد شاہیر اجمل اسسٹنٹ ڈائیریکٹر مائننگ چترال کی معطلی کے احکامات فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیاہے اور کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ایسے محنتی اور ایماندار افیسر کا ملنا ناممکن ہے چترال مائینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر نے اسسٹنٹ ڈائیریکٹرکی با عزت بحالی کیلئے چترال مائینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن ممبران کا ایک وفد بھی تشکیل دیا ہے جو کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بحالی کے سلسلے میں سیکریٹری محکمہ معدنیات اور چیف سیکریٹری سے بھی جلدملاقات کریگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔