سیدآباد چترال میں دو موٹر سائیکل کا آپس میں تصادم، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور ایک زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) نماز جمعہ سے پہلے چترال دروش روڈ پر واقع اسپاغ لشٹ کے مقام پر مخالف سمت میں آنے والی دوتیز رفتار موٹر سائیکل ایک دوسرے سے ٹکراگئے جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری طو ر پر موقع پر پہنچ کر زخمی اور دو نوں ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کردیا۔ جان بحق ہونے والے افراد میں نبی احمد ولد غلام ساکنہ گانگ گہیریت اور حیات اللہ ولد ملنگ جان ساکنہ شیدی گہیریت شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثہ کی وجہ انتہائی تیز رفتاری ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔