ریسکیو1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں 76واں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا
چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین نے جوانوں کے ساتھ ریسکیو1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں 76واں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا، ریسکیو1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں جوانوں نے تلاوتِ کلام پاک سے دن کا آغاز کیا، جوانوں نے
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے ہمراہ قومی پرچم کو سلامی دی، جھنڈا کشائی کی تقریب میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں، تقریب میں ٹی ایم او چترال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کے ہمراہ مقامی افراد اور
بچوں نے شرکت کی،ریسکیو1122 کے جوانوں نے ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ چترال ٹاؤن اور
بازار میں فیلگ مارچ کیا، ریسکیو1122 کی طرف سے گزشتہ شب آتش بازی بھی کی گئی تھی، ریسکیو1122 کے جوانوں نے اپر چترال بونی میں ریسکیو وہیکلز کے ساتھ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا جس میں مقامی افراد اور بچوں نے بھرپور شرکت کی،
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں