جامعہ چترال میں جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

چتال(چترال ایکسپریس)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی خصوصی ہدایت پر جامعہ چترال میں جشن ازادی کے حوالے سے جاری تقریبات کہ اخری روز دن کے اغاز پر قائم مقائم وائس چانسلر ڈاکٹر خان نے پرچم کشائی کی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بینڈ سٹاف نے قومی ترانے کو سروں کا روپ دے کر حاضرین سے داد وصول کی یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں ایک پروقار تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کے بعد ناظرین نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ سنا اس موقع پر طلباء و طالبات کی جانب سے ملی نغمے پیش کیے گئے اور جشن ازادی کے حوالے سے تقریریں کر کے ناظرین کو ازادی کی اہمیت سے اگاہ کیا پروفیسر صاحب خان نے اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات کو ازادی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے شہید اور غازیوں کی قربانیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور ازادی کی قدر و قیمت پر روشنی ڈالی انہوں نے ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کو پروقار بنانے میں تعاون کیا
اس کے بعد اول دوم سوئم انے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے تقریب کے اختتام پر تمام فیکلٹی ممبران نے یوم ازادی کی خوشی میں کیک کاٹا جسے حال میں موجود بچوں کو کھلایا گیا اس کے بعد ملک کو قوم کی سلامتی بقا اور تحفظ کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔یونیورسٹی آف چترال میں یوم آزادی کی تقریب پاکستانی عوام کے غیر متزلزل جذبے اور لگن کی ایک مثال تھی۔ اس تقریب نے ملک کی بھرپور تاریخ پر غور کرنے اور اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں سے رہنمائی کرتے ہوئے ایک امید افزا مستقبل کی طرف دیکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔