حسن البنا ماڈل سکول وریجون موڑکھو میں جشن ازادی کی پروقار تقریب۔
اپر چترال (چترال ایکسپریس ۔۔۔جمشیداحمد)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح وطن عزیزپاکستان کا 76واں جشن ازادی اپر چترال میں بھی ملی جوش و جذبے جوش و خروش سے مناٸی گٸی اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب حسن البنا ماڈل ہاٸی سکول وریجوں موڑکھو میں سکول انتظامیہ ،اے کے ار ایس پی اور کے ایل ایس او کے تعاون سے منعقد ہوٸی
جس کی صدارت سابق انسپکٹر محمد سلام خان نے کی جب کہ مہماں خصوصی سابق ضلع ناظم تحصیل کونسل موڑکھو مولانا جاوید حسین تھے ازادی کی اس پر وقار تقریب میں طلبا و طالبات اساتزہ کرام عماٸیدین علاقہ اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شرکت کی تقریب کا باقاعدہ اغاز پرچم کشاٸی کے بعد کی گٸی ۔جشن ازادی کی تقریب میں
مقرریں اس دن یعنی جشن ازادی کے حوالے سے تقاریر پیش کی اور وطن عزیر کے لیے دی گٸی مسلمانوں کی قربانیوں کا زکر کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کی۔مقرریں میں مولانا جاوید حسین ،انسپکٹر محمد سلام خان، سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب خان، ڈاکٹر نعیم اللہ، ممبر وی سی وریجون گہت سلطان حسین شاہ، پرنسپل بشیر اللہ ،ضیا الدین،عابدہ جہان اور دیگر نے
تقریر پیش کی طلبا اور طالبات میں جمشیدہ جانی حمد باری تعالی پیش کی اور ناصر الدین ،عارشی اور ساتھی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ رضوانہ جمشید اور ساتھی ،سنوبر اور ساتھی نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ الوینہ شہزادی فاطمہ زمان ،رضوان الدین ، عاطف اللہ ،ایمن شہزادی اوزیر نواب و دیگر نے اس دن کی مناسبت سےاردو اور انگریزی میں تقریر پیش کی۔سکول کے پرنسپل بشیر اللہ نے مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا مہماں خصوصی مولانا جاوید حسین نے جشن ازادی کی تقریب میں حصہ لینے والے طلبا اور طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا اور ازادی کے حوالے سے تقریر پیش کی صدرے محفل سابق انسپکٹر محمد سلام خان نے اپنے صدارتی خطبہ پیش کیا ۔اپر چترال وریجون سے تعلق رکھنے والا قابل فخر بیٹی بیرون ملک اٸیرلینڈ کا رہاٸشی عابدہ جہان نے بھی ازادی کی اس تقریب میں شرکت کی اور اپنی طرف سے سکول کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دھانی کی اور نظامت کی فراٸض
الوینہ شہزادی ،ملیحہ اور استاز قاری اظہرالدین نے انجام دین اخر میں پروگرام میں حصہ لینے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گٸی۔