وادی کالاش رومبور میں پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کی طرف سے نان فوڈ پیکیج تقسیم
چترال (محکم الدین)وادی کالاش رومبور میں تیز بارشوں اور گلاف کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ تینتیس گھرانوں میں پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے جرمن ریڈ کراس کے تعاون سےنان فوڈ پیکیج تقسیم کئے ۔ ریڈ کراس کی طرف سے متاثرین کو ایک عددٹینٹ ،1کمبل،ایک عدد مچھر دانی ،12عدد صابن ،ایک عدد کولر ،تو لیہ،تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ریڈ کراس کی طرف سے ڈائریکٹر علی،سیکرٹری اعجاز احمد ،خاتون کونسلر زرمس گل ،کسان کونسلر جاوید ،سابق کونسلر شیخ عنایت اور پاکستان ہلال احمر کی ٹیم موقع پر موجود تھی۔عمائدین علاقہ اور ویلیج کونسل رومبور کی طرف سے پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا اور جرمن ریڈ کراس کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اور کہا گیا ۔ کہ جرمن ریڈ کراس کی طرف سے نان فوڈ آئٹم کی تقسیم متاثرین کے ساتھ بہت بڑی مدد ہے اور یہ وادی کالاش رمبور کے سیلاب متاثرین کے لیے دوسرا بڑا پیکیج ہے ۔اس سے پہلے بھی جرمن ریڈ کراس نے وادی کالاش رمبور میں کافی کام کیا ہے ۔