تورکہو رائین کے معروف شخصیت سردار ولی انتقال کرگئے۔۔رائین میں سپردخاک

چترال(چترال ایکسپریس)راٸین تورکھو کے معروف شخصیت سردار ولی المعروف سرداروغ جو کینسر کے موزی بیماری  میں مبتلا تھے گزشتہ روز انتقال کر گئے جنہیں جمعرات کے روز گیارہ بجے پولو گراونڈ رایٸن میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اشکبار أنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز  جنازے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہیں مرکزی جامعہ مسجد رائین جنالی کے ساتھ واقع انکے أباٸی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ان کے سوگواروں میں رحمت الدین،سابق ڈی ایس محمد طیب ،انسپیکٹر حیدر،حریر احمد ودیگر شامل ہیں۔مرحوم کے رشتہ داروں نے اپنے اپنے جہگوں میں مرحوم کے لئے دعا کی اپیل کرتے  ہوئےراستوں کی خرابی اور دوری کے سبب تورکہو آنے کی زحمت نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔