چترال،ویمن لٹریری فورم کے زیر اہتمام ریسرچ پراجیکٹ کی لانچنگ اورچار روزہ تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب

چترال (چترال ایکسپریس ) ویمن ویلفئیر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن چترال نے ویمن لٹریری فورم کے پلیٹ فارم پر علاقے کی تاریخ میں سب سے پہلی مرتبہ خواتین کو کھوار زبان وادب پر تحقیق کے لئے موقع فراہم کرتے ہوئے پندرہ منتخب خواتین کی تربیت شروع کردی جوکہ چار دن تک جاری رہے گا جس کے دوران انہیں ریسرچ اسکلز اور ادبی تحقیق کے طریقہ کار پر تربیت دی جائے گی۔ ہفتے کے روز مقامی ہوٹل میں ویمن لٹریری فورم کے زیر اہتمام ریسرچ پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب کے ساتھ چار روزہ تربیتی پروگرام کا بھی افتتاح ہوا جس کے لئے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے مالی معاونت کی ہے۔ا س موقع پر کھوار زبان و ادب کے معروف محقق ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، مادری زبان پر تحقیقی تنظیم مئیر کے ڈائرکٹر فرید احمد رضا اور معروف بلاگر خلیل احمد نے تحقیق کے مختلف مراحل اور کھوار زبان وادب میں خواتین کے کردار اور اس میں پائی جانے والی مواد کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ویمن لٹریری فورم کے صدر اور چترالی خواتین میں ابتدائی لکھاریوں میں شامل فرید ہ سلطانہ فری نے پراجیکٹ اور چار روزہ تربیتی پروگرام پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں تربیت کے شرکاء کے علاوہ ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔