کجو بالا سے دریائے چترال میں گرنے والے خاتون کی لاش دریائے چترال سے برآمد،بچےکی تلاش جاری
چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) گزشتہ شام کجو بالا سے دریائے چترال میں گرنے والے خاتون کی لاش کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے دریائے چترال سے برآمد کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کر دیا ۔ ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم گذشہ رات سے دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ لوئر چترال کے مقام شیڑی میں لاش نظر آئی۔ جس پر ریسکیو کے غوطہ خور ٹیم نے دریائے چترال سے خاتون کی لش برآمد کر لی تاہم کمسین بیٹے کالاش برآمد نہ ہو سکی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ شام کجو بالا سے تعلق رکھنے والے ماں اور بیٹا کھیتوں میں کام کر نے کے بعد واپس گھر آرہےتھے کہ راستے میں پاؤں پھسلنے کے باعث دونوں دریائے چترال میں گر گئے تھے، جس کے بعد مقامی لوگوں اور ریسکیو1122 کی ٹیم دریائے چترال میں ماں اور بیٹے کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے ۔ ہفتے کے روز چترال شہر سے بیس کلو میٹر دور شیڑی گاوں کے سامنے آپریشن کے دوران خاتون کی لاش نظر آئی
تو اسے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تاہم ابھی تک بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے