دروش ٹاون میں اتوار کے روز سے چترال فٹ بال لیگ سیزن تھری کا آغاز ہورہا ہے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) ضلع لویر چترال کے دروش ٹاون میں اتوار کے روز سے چترال فٹ بال لیگ سیزن تھری کا آغاز ہورہا ہے جس میں پاک آرمی سمیت ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی دروش آمد کا سلسلہ جاری ہے اور دروش بازار اور اطراف میں زبردست گہماگہمی پائی جارہی ہے۔ایونٹ کے کنوینر کمال عبدالجمیل نے میڈیا کو بتایاکہ فٹ بال کا یہ مقبول میلہ ایک ہفتے تک کرنل مراداسٹیڈیم میں جاری رہے گا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں سے منعقد ہونے والی فٹ بال لیگ کی کامیابی سے انعقاد میں چترال کے عوام ہی ہیں جوکہ فٹ بال سے جنون کی حد تک عشق رکھتے ہیں۔چترال کے مختلف علاقوں سے بھی فٹ بال کے شائقین بڑی تعداد میں اور جوش وخروش کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔