کوغزی دلخراش واقعہ۔شوہر کےانتقال پر اہلیہ نےدریا میں چھلانگ لگاکرزندگی کاخاتمہ کردیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال شہر سے تقریبا”20 کلومیٹر دور چترال بونی روڈ پر واقع کوغوزی کے گاؤن میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے۔وقوعہ کے مطابق کوغوزی گاؤں میں میاں بیوی برکت اللہ اور ان کی اہلیہ کھیتوں میں موجود تھے۔کہ اس دوران برکت اللہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ موقع پر جان بحق ہوا۔اس اچانک واقعے کو مرحوم برکت اللہ کی اہلیہ برداشت نہ کرسکی اور اپنی حواس کھو بیٹھی اور نزدیکی دریائے چترال میں چھلانک لگا کر خود کو موجوں کی نذر کر دیا۔ریسکیو 1122 نے متوفیہ کی لاش دریا سے بر آمد کرکے ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔میاں بیوی کا جنازے ایک ہی گھر سے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور علاقے کی فضاء سوگوار ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔