ایم ایس چترال ڈاکٹر شہزادہ حیدرالملک نے مسلح اجرتی قاتلوں کے ذریعے علاقے میں دہشت پھیلارکھی ہے،شغور اوی عمائدین کی پریس کانفرنس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آوی شوغورکے عمائدین وی سی چیئرمین اعجازاحمد، محمدنعیم ،مفتاح الدین ،چراغ الدین ،حضرت الدین ،عزیزالدین اوردوسروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹر شہزادہ حیدرالملک نے چراوہوں کی شکل میں مسلح اجرتی قاتلوں کے ذریعے علاقے میں دہشت پھیلارکھی ہےاورمقامی پولیس بھی شہزادہ کاآلہ کاربناہواہے۔

انہوں نے کہا کہ آوی شوغور کو سیلاب کے خطرے سے بچانے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے 2015سے یہاں کے 90گھرانوں نے ایک معاہدے کے تحت بھیڑبکریاں پالنے پر مکمل پابندی عائدکرتے ہوئے اپنی بکریوں کو فروخت کردیا تھالیکن گذشتہ چنددنوں سے ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک نے اس معاہدے کی انتہائی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کرتے ہوئے بکریاں ان چراہگاوں میں لانے کی کوشش کررہے ہیں جو عوامی معاہدے کی سراسرخلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹرشہزادہ حیدرالملک کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں چترال سے ٹرانسفر کیا جائے ورنہ آوی کے عوام ان کے خلاف سخت ترین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہزادہ حیدر الملک نے اپنے ایک گجرآلہ کاربااسم جلیل الرحمن جوکہ 302جرم کا ملزم بھی رہ چکاہے کے ذریعےبے گناہ لوگوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آردرج کرکے تنگ کررہےہیں۔جھوٹی ایف آئی آرمیں ایسے لوگوں کونامزدکیاہے جن میں ایک دونوں آنکھوں سے معذورایک افریقہ میں موجودہ ہے اس طر ح کئی بےگناہ غریب افراد،سکول اورکالج کے طلبہ کے نام شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایس چترال نے اپنے اختیارات کاغلط استعمال کرتے ہوئے بی ایچ یوہسپتال شوغورکے سرکاری فیملی کوارٹرکواپنے ان اجرتی کارندوں کواستعمال کے لئے حوالہ کیاہے جن میں مسعود خان وغیرہ کے فیملی رہ رہے ہیں ۔سرکاری گاڑیوں اورملازمین کوبھی اپنے ذاتی مقدمات کے پیروی کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔
علاقے کے مکینوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ،چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ اوردوسرے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ عوام آوی کے حقوق اورجان و مال کومدنظررکھتے ہوئے ان لوگوں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لایاجائے۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزفیس بک کے ذریعے معلوم ہواکہ ایم ایس چترال ڈاکٹرشہزادہ حیدرالملک کے اجرتی اہلکارہمارے چراگاہ میں غیرقانونی طورپربامسلح موجوددہیں جن میں سے مسعودخان سکنہ ارندو اپنے فیس بک آئی ڈی میں بامسلح تصویراب لوڈ کرکے عوام کودھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ان لوگوں کی وجہ سے ہمیشہ چترال کے آمن آمان کوخطرہ پہنچتے آیاہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔