جامعہ چترال کی چار گریجویٹ سٹوڈنٹس پبلک سروس کمیشن سے فیمیل ایس ایس انگلش تعیناتی کے لیے ریکامنڈ

چترال(چترال ایکسپریس)جامعہ چترال کے شعبہ انگلش کی چار گریجویٹ سٹوڈنٹس پبلک سروس کمیشن سے فیمیل سبجیکٹ اسپیشلسٹ انگلش (بی-پی-ایس 17) تعیناتی کے لیے ریکامنڈ ہو گئیں

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال کے شعبہ انگلش کی چار گریجویٹ اسٹوڈنٹس بحیثیت فیمیل سبجیکٹ اسپیشلسٹ (بی-پی-ایس 17) تعیناتی کے لیے ریکامنڈ ہوئی ہیں۔ ان میں آصفیہ طارق، مدیحہ وارث، شگفتہ سبحان اور مروہ کَلی شامل ہیں۔
یہ خصوصی طور پر شعبہ انگلش اور عمومی طور پر جامعہ چترال کے لیے بہت بڑی اچیومنٹ ہے۔ شعبہ انگلش کے اساتذہ نے اپنے پیغام میں اپنی گریجویٹ طالبات کی اس اچومینٹ پر خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ کامیاب امیدواروں کو دلّی مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔