ایم ایس شہزادہ حیدرالملک پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ،عمائدین اوی شغور و سول سوسائٹی نمائندگان کی پریس کانفرنس
چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس )عمائدین اوی شغوراور چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد و سول سوسائٹی کے نمایندگان چاریلونوراحمدخان،شہزادہ محمد ارحام الملک ،مولاناآدینہ خان،تکبیرخان ،عبدالجلیل ،شہزادہ مبشرالملک ،رستم نیاز، صدیق احمداوردوسروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ روز ایم ایس چترال شہزادہ حیدرالملک کے خلاف پریس کانفرنس کوبے بنیادقراردیکرمستردکردیا اورکہا کہ آوی شغورسے تعلق رکھنے والے چیئرمین اعجازاحمد، محمدنعیم ،مفتاح الدین ،چراغ الدین ،حضرت الدین ،عزیزالدین اوردوسروں کی طرف سے
پریس کانفرنس میں شہزادہ حیدر الملک کو علاقے کے امن و امان کو بربادکرنے کا ذمہ دار ٹھہرانے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔شہزادہ حیدرالملک پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔ اور نہ امن و امان کا مسئلہ ہے ۔ ایم ایس حیدر الملک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو واقعی ہسپتال بنایا ہے ۔ مخالفت کرنے والے صحت کی سہولیات سے چترال کے لوگوں کو محروم رکھنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شغورایک پرآمن علاقہ ہے جس کی 99فیصد زمینات چراگاہیں جوکہ شہزادہ حیدرالملک اوراُس کے بھائیوں کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوریت گول میں جتنے بھی چراگاہیں ہیں وہ شہزادہ حیدرالملک کی ملکیت ہیں۔شہزادہ پہلے ان چراگاہوں سے قلنگ لیا کرتا تھا اس سے پہلے علاقہ اوی کے عوام کے ساتھ حیدرالملک کا جو معاہدہ ہوا تھا اس میں عوام نے حیدر الملک کو چراگاہ میں بکریاں نہ لے جانے کی نسبت قلنگ( معاوضہ ) دینے کامعاہدہ کیاتھا اوعوام کی طرف سے کیا ہوا وعدہ پورانہ کرنے پرانہوں نے عدالت سے رجوع کرکے قانونی طورپروہ معاہدہ ختم کردیا۔
اور اس چراگاہ میں کوئی اجرتی قاتل یا دہشت گرد موجود نہیں اور نہ ہی ایم ایس کی پشت پناہی کسی کو حاصل ہے۔۔انہوں نے کہا کہ شہزادہ حیدرالملک نے اپنی بکریاں کئی سال ایک سمجھوتے کے تحت علاقے سے باہر رکھا۔کمشنر ملاکنڈ سے انہیں این او سی ملنے کے بعد اپنی بکریاں واپس اپنی ملکیتی چراگاہ کو منتقل کیا۔چراگاہ کے تنازعے کو بنیاد بناکر بعض شرپسند مزکورہ علاقےمیں شہزادہب کے کارندوں پر حملے کرتے ہیں اور علاقےمیں امن آمان کی فضا کو خراب کرتے ہیں جوکہ پولیس کے علم میں ہے۔انہوں نے کہا پریس کانفرنس والوں میں بعض لوگ اوریت گول میں مائننگ کے کاروبار سے وابستہ ہیں جوکہ روزانہ کی حساب ٹنوں کے حساب سے ملبہ اوریت نالہ میں ڈالتے ہیں جس سے علاقے کو کسی بھی وقت سیلاب آنے کی صورت میں تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے
پریس کانفرنس کے ذریعے عدالتی فیصلے کے خلاف پریس کانفرنس کرکے علاقے کے امن کوخراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوریت گول میں سیلاب آنے کی وجہ سے 90فی صدنقصانات شہزادہ حیدرالملک کاہواہے۔
چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے ایم ایس شہزادہ حیدرالملک کوٹرانسفرکرنے سے متعلق پریس کانفرنس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ ایم ایس دیندار شخص ہے ہم ایم ایس کے کام سے مطمئن ہیں۔ ایم ایس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی، علاج معالجہ، ملازمین کی حاضری اور طبی آلات کی درستگی پربھر پور توجہ دی ہے ۔ اور مختصرمدت میں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں تمام جدیدسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاہےکہ جنہوں نے ایم ایس کے خلاف بے بنیادپریس کانفرنس کیاتھا ان کو چاہئے کہ وہ دوبارہ پریس کانفرنس کے زریعے شہزادہ حیدر الملک سے معافی مانگیں ۔