ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین کی معتبرات علاقہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد۔
چترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین نے لٹکوہ کے معتبرات علاقہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقادکیا۔
میٹنگ میں آغا خان لوکل کونسل کے پریذیڈنٹ, مشیران علاقہ,ڈی۔ار۔سی کے نومنتخب ممبران, اور ویلیج کونسل چرمین/ نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین نے پروگرام میں شریک تمام افراد کو خوش آمدید کہا اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
1. ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ نے کہا کہ چونکہ علاقہ لٹکوہ پروسی ملک افغانستان کے اہم علاقوں نورستان اور بدخشان کے ساتھ متصل ہے اس وجہ سے علاقہ ہذا کی سکیورٹی کے سلسلے میں عوام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔
2. موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر علاقہ ہذا میں موجود عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
3. ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ نے شراکاء پروگرام پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کی اطلاع پولیس کو دیں اور اس گھناوے جرم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزاء دلوانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔
4. شادی بیاہ کے موقعوں پر سادگی اختیار کرنے اور منشیات کے استعمال سے گریز کرنے کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی اور عوام پر زور دیا گیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
5. بارڈر ایریا کے نزدیک افراد اپنے مال مویشیوں کو بارڈر ایریا کے نزدیک لے جانے سے اجتناب کریں۔
6. علاقے میں مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور غیر مقامی افراد کی موجودگی میں بروقت پولیس کو اطلاع دیں۔
پروگرام کے آخر میں معتبرات علاقہ نے پبلک انگیجمنٹ پروگرام منعقد کروانے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا شکریہ ادا کیا اور علاقے میں مقامی پولیس کے کردار کی تعریف کی۔
منشیات کی روکی تھام اور علاقے کی سکیورٹی کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔