ایس ایچ او تھانہ رمبور قربان خان کی زیر صدارت غیر معمولی اجلاس

چترال (چترال ایکسپریس )ایس ایچ او تھانہ رمبور قربان خان کی زیر صدارت ایک غیر معمولی اجلاس ہوا ۔ جس میں چیئرمین سلطان ،سابق چیئرمین سیف اللہ جان،سابق کونسلر شیخ عنایت ،ریٹائر صوبیدار دوردان ،برزنگی کیلاش ،بشگالی خان،سوشل ایکٹوسٹ عجب کیلاش ،سابق چیرمین نظرگئی کونسلرز وممبر ،عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔ یہ اجلاس نو تعینات شدہ ایس ایچ او قربان کی اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے پہلا تعارفی اجلاس تھا ۔

ایس ایچ او قربان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عوام سے بار پور تعاون کی اپیل کی۔ جس پرعمائدین علاقہ نے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کی ۔
اجلاس میں معاشرتی جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بات کی گئی اور اس امرکا اظہارکیا ۔ کہ عوام اور پولیس مل کر علاقے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے ۔
اجلاس میں کہا گیا ۔ کہ منشیات نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے ۔ اس لئےاس کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔تاکہ پولیس اور عوام ملکر علاقے کو منشیات اور معاشرتی جرائم سے پاک کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔عمائدین علاقہ نے چترال پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے اور عوام دوست پولیسنگ سے نہ صرف معاشرے سے جرائم کا سدباب کیا جاسکے گا بلکہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی اور ان کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی مدد ملےگی۔ اجلاس میں کہا گیا ۔کہ امن و امان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کیلئے عوام اور پولیس کا تعاون نا گزیر ہے۔ اس لئے مشتبہ افراد کڑی نظر رکھی جائے

اجلاس میں غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی پر بھی بات کی گئی اور کہا گیا ۔کہ وادی کے لوکل لوگوں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ وادی رومبور کے جنگلات سے پرمٹ بالکل بند کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔