پولو گراونڈ کے قریب خواتین اور بچوں کے لئےنو تعمیر شدہ ‘جنالی مال “کا باضابطہ افتتاح

چترال (چترال ایکسپریس ) چترال شہر کے مصروف مقام پولو گراونڈ اور مرکز مسجد کے قریب نو تعمیر شدہ ‘جنالی مال “کا باضابطہ افتتاح اتوارکے روز ہوا جس میں معروف عالم دین اور جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر مولانا جمشید احمد مہمان خصوصی تھے جس نے فیتہ کاٹ کر اجتماعی دعا مانگی جبکہ تقریب میں علمائے کرام اور تاجر رہنماؤں سمیت معززین شہر کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے کنوینرخان حیات اللہ خان نے کہاکہ چترال شہر میں اپنی نوعیت کی اس منفر د شاپنگ مال میں صرف خواتین اور بچوں کے لئے ملبوسات اوردوسرے تمام ضروریات دستیاب ہوں گے اور یہ شاپنگ سنٹر رات 9بجے تک کھلا رہے گا تاکہ کوئی بھی فیملی اپنی دستیاب وقت کے مطابق یہاں شاپنگ کے لئے آسکے۔ تاجر یونین کے صدر بشیر احمد خان نے جنالی مال کے نام سے اس شاپنگ سنٹرکی قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ جدید وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ چترال شہر میں اس کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی۔ انہوں نے اس پرائم لوکیشن پر واقع دکانات کو کم ترین کرائے اور آسان ترین شرائط پر فراہم کرنے پر شاپنگ مال کے انتظامیہ کے جذبات کو سراہتے ہوئے تاجر برادری کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں مولانا فیض محمد، مولانا سلیم، صوفی شاعر عبدالغنی خان دول، نائب صدر تجار یونین اظہر اقبال اور دوسرے موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔