چترال پولیس کی طرف سےعوام چترال کے نام ضروری پیغام
چترال(چترال ایکسپریس) چترال پولیس لوئر کی طرف سے جاری ایک پریس ریلز میں چترال کے عوام کو اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں ایک افواہ پھیلائی گئی ہے جو کہ جھوٹ اور منگھڑت ہے.
چترال میں امن کی فضاء برقرار ہے یہاں تک کہ فارن ٹورسٹ بھی چترال میں موجود ہیں اور مزید ٹورسٹ بھی آرہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز , چترال پولیس اور چترال لیویز اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
بارڈر پر پاک فوج موجود ہے دیگر مقامات پر پولیس, لیویز کے جوانان ناکہ بندیوں, چوکیات اور ڈسٹرکٹ کے تمام تھانہ جات کے حدود میں بھرپور انداز سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
کوئی پریشانی نہیں, جس نے بھی وٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پھیلائی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جس سے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں