چترال میں سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سےسوشل میڈیا پیغام میں کوئی صداقت نہیں۔ڈی ای او محمود غزنوی
چترال(چترال ایکسپریس)محکمہ تعلیم چترال لوئر کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال میں سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے جو وائس مسیجز گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ چترال میں حالات مکمل طور پر پر امن اور معمول کے مطابق ہیں ۔کاروبار زندگی بحال ہے ۔ پاک افغان بارڈر سے متصل علاقوں میں بھی تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال محمود غزنوی نے جھوٹے وائس مسیجز کی سختی سے مذامت کی کرتے ہوئے کہاہے کہ افغان بارڈر ایریا ارسون کے علاقے میں بھی سکول کھلے ہیں معمول کے مطابق کلاسز ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے مسیجز کے زریعے طلباء میں خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کے خلاف کروائی کی جائے گی ۔
انہوں نےعوام سے بھی گزارش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان بے بنیاد ،من گھڑت اور جھوٹے مسیجز پر توجہ نہ دیں ۔ حالات بالکل نارمل ہیں ۔ سیاح بھی بلا خوف و خطر چترال آ سکتے ہیں ۔