آرپی او ملاکنڈ محمد علی خان کا کیمپ آفس بمبوریت میں کالاش ویلی کے معتبرات کے ساتھ خصوصی میٹنگ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کا کیمپ آفس بمبوریت میں رمبور, بریر اور بمبوریت کے معتبرات کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد۔

میٹنگ میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان,ایس۔پی۔انوسٹی گیشین محمد ستار خان, اسسٹنٹ کمشنر چترال عدنان حیدر ملوکی ,ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ, معتبرات علاقہ, ویلیج کونسل ممبران مسلم اور کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے شراکاء میٹنگ سے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال ایک پر امن علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں چترال کے اس امن کو برقرار رکھنے میں سکیورٹی فورسز اور لوئر چترال پولیس اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہی ہیں۔

آر۔پی۔او ملاکنڈ نے مزید کہا کہ وادی کیلاش میں مسلم اور کیلاش کمیونٹی کے درمیان محبت اور بھائی چارہ ایک بہترین مثال ہے اور یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اس بھائی چارے کو ہمیشہ برقرار رکھے ۔
وادی کیلاش اپنی منفرد ثقافت اور قدیم تہذیب کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور سالانہ ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی سیاح یہاں آتے ہیں علاقے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں لوئر چترال پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں اور مستقبل میں اس سلسلے میں مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔

تقریب کے آخر میں معتبرات علاقہ نے آر۔پی۔او صاحب کو بمبوریت کا وزٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور لوئر چترال پولیس کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔