شہید لانس نائیک ذولفقار علی اپرچترال بونی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
اپر چترال (ذاکرمحمدزخمی )6 ستمبر 2023 کو بمبوریت چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والا بونی کے نوجوان شہید لانس نائیک ذولفقار علی کو ہزاروں اشک بار انکھوں کے سامنے فوجی اعزاز کے ساتھ بونی میں سپردِ خاک کردیا گیا اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف انر پیش کیااور قبر پر پھول چڑھاتے ہوئے پاکستان کا پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر شہید کی مادر وطن کے لیے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کی نذرانہ پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔ شہید لانس نائیک ذولفقار علی ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی کے فرزند تھے ۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر اپر ،اسسٹنٹ کمشنر اپر پولیس اور دوسرے اداروں کے سربراہاں ،شہید کے رشتہ دار اور رفقاء اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔شہید کے ولد ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی نے اس موقع پر کہاکہ ذولفقار کی شہادت خاندانِ کے لیے اعزاز ہےدہشت گردوں کی کاروائی ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ چترال کا ہر جوان مادر وطن کی حفاظت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہے ۔