چترال،سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین کراس فائرنگ 7دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

چترال(چترال ایکسپریس) پاک فوج نے ارسون بارڈر ایریا میں سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کم سے کم سات دہشت گردوں کو ہلا ک  اور دہشت گردوں کوزخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے سے پاکستان کے سرحدی  علاقےوادی ارسون میں سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کیامگر دفاع وطن کے لئے چوکس چترال سکاؤٹس اور پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انکا حملہ ناکام بنادیا جبکہ اس لڑائی میں 7دہشت گرد مارے گئے جبکہ چھ دیگر دہشت گرد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا۔علاقے میں  دیشت گردوں کے خاتمے کے کلیئرنس اپریشن جاری ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔