تازہ ترین

سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی,چوری شدہ زیورات اور نقدی برآمد

چترال(چترال ایکسپریس)سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی42 لاکھ روپے مالیت کے زیوارت اور 3 لاکھ 19 ہزار کیش برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی چترال میں مسمی عتیق اللہ ولد محمد ساخی سکنہ افغانستان حال جنگ بازار چترال نے اپنے گھر میں چوری ہونے کی رپورٹ درج کی تھی

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔

تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے عمل میں جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر چوری میں ملوث ملزم شفیق اللہ ولد شریف اللہ سکنہ افغانستان حال جنگ بازار کو مقدمہ 380 پی۔پی۔سی علت نمبر 422 گزشتہ روز  مال مسروقہ سمیت جن میں ( 1 عدد سونے کا ہار, 5 عدد سونے کے بڑے سائز کی چوڑیاں, 1 عدد چھوٹے سائز کی چوڑی ، 2 عدد سونے کی بالیاں,1 عدد سونے کی انگوٹھی ) اور 3 لاکھ 19 ہزار روپے کیش برامد کرکے ملزم گرفتارکرلیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔