محکمہ ائریگیشن کے ایس ڈی او کو جلد از جلد اپر چترال تعینات کیا جائے ۔ محمد پرویز / سلامت خان

اپرچترال ذاکرمحمدزخمی)اپر چترال کے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیات محمد پرویز لال اور سابق یو سی ناظم سلامت خان نے اپنے ایک بیان کے ذریعے محکمہ ایریگیش کے بالائی افسروں اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے مطالبہ کیا ہیں کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد تقریبا تمام ضلعی افس کے محکمے اور افسران ادھر تعینات ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن سوائے محکمہ ائریگیشن کے جو ایک بہت بڑا ضلعی ادارہ ہے اور اس محکمے کا کام خاص کر سیلاب کے بعد تمام واٹر چینلز کی بحالی کے ساتھ ساتھ پروٹیکشن وال کابندوبست اور ایکسیویشن کے ذریعے ڈیزاسٹر والے ایریاز کو کھدائی کر کے محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ گاوں سطح پر چھوٹے بڑے چینلز کی پختگی وغیرہ شامل ہیں جو کہ اس ادارے کا کام ہیں لیکن بدقسمتی سے اس ادارے کا کوئی ضلعی آفیسر اس علاقہ میں موجود نہ ہو جانے کی وجہ سے یہ سب کام ہمارے ڈسٹرکٹ اپر چترال میں نہیں ہو رہے ہیں ایس ڈی او ائریگیشن اپر چترال منتقلی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی ہوئی ہے لیکن تا حال اس مجاز آفیسر نے اس علاقہ میں قدم نہیں رکھا ہے لہذا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے اپیل کی جاتی ہے کہ جلد از جلد ایس ڈی او کو متعلقہ محکمے اپر چترال منتقل کیا جائے ورنہ ہم تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پیلٹ فارم سے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔