جامعہ چترال کے لئےحاصل کی گئی زمین باضابطہ طور پر چترال یونیورسٹی کے حوالے کر دی گئی۔

چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال نے زمین کے حصول کے ساتھ اہم سنگ میل عبور کر لیا جمعرات کے روز یونیورسٹی کے لیے حاصل کی گئی زمین باضابطہ طور پر چترال یونیورسٹی کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ایک اہم تقریب میں، اسسٹنٹ کمشنر/اسسٹنٹ کلکٹر نے یونیورسٹی آف چترال کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر ضیاء اللہ کے ہمراہ یونیورسٹی کی حاصل شدہ زمین کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے حد بندی کا عمل مکمل کیا اور زمین کی ملکیت یونیورسٹی آف چترال کو باضابطہ طور پر منتقل کر دی۔ یونیورسٹی آف چترال کو منتقل کی گئی کل اراضی 178 کنال اور 12 مرلہ ہے۔
وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اس اہم کوشش میں غیر متزلزل تعاون اور عزم پر ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹر عاطف جالب، اسسٹنٹ کمشنر/اسسٹنٹ کلکٹر اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ دریا کے پار بقیہ 22 کنال اراضی بھی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جلد حاصل کر لی جائے گی۔ وائس چانسلر نے اس مقصد کے حصول میں پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر ضیاء اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی مسٹر نجی اللہ کی کاوشوں کو سراہا۔

یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی نے اب باضابطہ طور پر زمین کی ملکیت لے لی ہے،جس کے لئے کمیونٹی سے تعاون اور افہام و تفہیم کی درخواست کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی مستقبل کی ترقی اور ترقی کے مفاد میں، انتطامیہ نے کمیونٹی سے درخواست کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی زمین پر کسی بھی قسم کی فصل بونے سے گریز کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔