آوی میں این ایچ اے حکام کی تعاون سے پل تعمیر کیا جاۓ.افگن رضا

اپرچترال (چترال ایکسپریس)اپر چترال میں بونی شندور روڈ میں مسافروں کے مشکلات اور تکلیفات کو مد نظر رکھتے ہوئے، این ایچ اے حکام اور ڈپٹی کمشنر اپر باہمی مشورت کے بعد آوی میں یارخون روڈ کے متبادل جیپ ایبل پل تعمیر کرے، اس سے کام میں بھی بندش نہیں ہوگا اور مسافروں کو بھی مشکلات سے دو چار نہیں ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی ترجمان پاکستان تحریک انصاف اپر چترال سماجی کارکن افگں رضا نے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چونکہ بونی شندور روڈ میں کام کرنے کی وجہ سے مسافر مشکلات سے دوبار ہوتے ہیں۔ مسافروں کو سفر کے دوران کھڑی دھوپ میں کئ گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہےجس کی وجہ ان کی قیمتی وقت ضائع ہوجاتے ہیں۔ ان مسافروں میں بزرگ شہری، طالب علم، بیمار، بچے اور خواتین ہوتے ہیں جو بہت سے مشکلات سے ہم کنار ہوتے ہیں۔
ان تمام مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر آوی کے مقام پر پل تعمیر کیا جاۓ تو مسافروں کے مشکلات کم ہونگے، آوی میں پل کی تعمیر کی وجہ سے بونی شندور روڈ کے کام میں بھی خلال پیدا نہیں ہوگا اور پروجیکٹ کو تکمیل کرنے کیلئے کم وقت لاگت آئیگی۔
انہوں نے کہا کہ این ایچ اے حکام، صوبائی و وفاقی حکومت، ڈپٹی کمشنر اپر چترال اس سلسلے خصوصی دلچسپی لیکر علاقے کے باسیوں کی مشکلات کو دیکھ کر اس پر بھی سوچ و بچار کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔