ڈی ایس ایس اساتذہ کرام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا حکومت کی بے شرمی اور ہٹ دھرمی ہے۔۔وجیہ الدین
چترال(چترال ایکسپریس)وجیہ الدین جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی چترال لوئر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈی ایس ایس اساتذہ کرام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا حکومت کی بے شرمی اور ہٹ دھرمی ہے۔ کوئی سخت اقدام اٹھانے سے پہلے اساتذہ کو ان کا جائز حق دیا جائے نہ کہ نوجوانوں کا استحصال کیا جائے۔ نو مہینے سے بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد حکومت کی طرف سے ان کو معاوضہ نہ ملنا انتہائی شرم کا مقام ہے اور ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جماعت اسلامی لوئر چترال ڈی ایس ایس ایسوسی ایشن کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ان کے مطالبات کی منظوری تک ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حکومت ان کو روزی روٹی سے محروم نہ کرے اور فی الفور ان کی نو مہینے کی تنخواہیں ریلیز کرے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں