نوتعینات ڈی سی اپرچترال محمد عرفان الدین کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے الوداعی تقریب

چترال ( چترال ایکسپریس ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی ،ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان, اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی ایڈیشنل, اسسٹنٹ کمشنرریو شہروز مفتی تحصیلدار امجد فرید ,نائب تحصیلدار امین الدین وغیرہ نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی محمد خان اور ڈی پی او اکرام اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین کو مبارک باد پیش کی۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور ادارے کیلۓ خدمات کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے نوتعینات ڈی سی کو اعزازی شیلڈ پیش کی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔