ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کی جانب سے اے ڈی سی محمد عرفان الدین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام ۔
چترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے عہدے سے تبدیل ہوکر ڈپٹی کمشنر اپر چترال تعینات ہوگئے ہیں ۔
تقریب میں چترال بار ایسوسی ایشن کے صدر سجاد اللہ ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری سید پیر مختار علی شاہ کے علاؤہ بار کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اللہ نے خوش اخلاقی سے انتظامی امور میں دلچسپی لینے ،اور چترال لوئر کے لئے اے ڈی سی کی خدمات کو سراہا۔ اور بار ممبران نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین کیلۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں