کالاش خاتون عابدہ بی بی نے بی پی ایس17 لے کر فزکس سبجیکٹ اسپشلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

چترال ( محکم الدین ) چترال کی کالاش وادی رمبور کے کالاش قبیلے سے تعلق رکھنےوالی عابدہ بی بی نے اقلیتی کوٹہ میں BPS 17 لےکر فزکس سبجیکٹ اسپشلسٹ ہونے کا اعزازحاصل کرلیا ۔ وہ کالاش قبیلے کے مذہبی پیشوا چیف کالاش قاضی شیرزادہ کی دختر نیک اختر ہیں ۔ عابدہ بی بی اس سے قبل سی ٹی ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام کمیشن کا امتحان پاس کرکے یہ عہدہ و اعزاز لینے میں کامیاب ہوگئی ۔ ان کے عزیزو اقارب ، معروف سوشل ایکٹی وسٹ اقبال کالاش و دیگر نے ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں اقلیتی کوٹے میں اضافے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں چترال کی کالاش وادی رمبور سے تعلق رکھنے والا نوجوان ، معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے زبردست کو شش کی ۔ اور کوٹے میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ جس سے صوبے کے تمام اقلیتوں کو پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں مختلف اداروں میں جاب ملنے شروع ہوئے ۔ آج اس کوٹے پر چترال میں بھی درجنوں نوجوان مردو خواتین مختلف اداروں میں اچھے اچھے جاب حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔ اور عابدہ بی بی کی کامیابی بھی اسی اقلیتی کوٹے کی مرہون منت ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔