کور کمانڈر کے پی کے کی جانب سے چترال کو الگ ڈویژن بنانے سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔۔ رضیت باللہ

چترال(چترال ایکسپریس)غیر سیاسی تنظیم چترال ایکشن فورم کے صدر اور معروف سماجی کارکن رضیت باللہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کور کمانڈر کے پی کے کے دورہ چترال اور چھ ستمبر کے واقعات کے حوالے سے اعتماد میں لینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ کور کمانڈر نے دوران خطاب ضلع چترال کو الگ سے ڈوژن بنانے کی جو بات کی ہے اہلیان چترال اس کا دل کی گہرایوں سے خیر مقدم کرتے ہیں اپنے حالیہ دورہ چترال کے دوران عمائیدین سے خطاب کرتے ہوئےکور کمانڈر نے دوران گفتگو چترال کی الگ ثقافت علاقائی صورتحال الگ زبان اور پاکستان کا جغرفیائی طور پر دوسرا بڑا ضلع ہونے کے ناطے ضلع چترال کو ملاکنڈ ڈوژن سے الگ کرکے اپنا علیحدہ ڈویژن بنانے کی جو بات کی ہے ہم اہلیان چترال اس بیان کو خوش ائیند سمجھتے ہیں اگر چترال انتظامی طور پر الگ ڈویژن بنے گا تو اس سے ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی اۓ گی بدقسمتی سے مناسب نمائیندگی نہ ہونے کی وجہ سے ضلع چترال مختلف ترقیاتی کاموں میں دوسرے اظلاع سے کافی پیچھے رہ گیا ہے لہذا وقت کی ضرورت ہے کہ ڈویژن کے بیان پر عملدارامد شروع کیا جاۓ تاکہ چترالی قوم کو احساس محرومی سے نکالا جاسکے
جہاں تک چھ ستمبر کے دن تحریک طالبان کے حملوں کا تعلق ہے ہم بحیثیت چترالی قوم ان کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔