اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اج کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال علیم جان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال احسان الحق ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کیٹگری ڈی ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان اور ای،پی،ائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر علی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جملہ عوام پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کے بچے پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ اپ نے جملہ عوام الناس سے پولیو ورکرز اور سیکورٹی اہلکاروں سے تعاون کرنے پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔