تازہ ترین

آغاخان سکول بالیم لاسپور میں اسماعیلی سِوِک ڈے رنگارنگ سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر

اپرچترال(چترال ایکسپریس)آغاخان سکول بالیم لاسپور میں اسماعیلی سِوِک ڈے رنگارنگ سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر علاقے کے عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سکول ہذا میں منعقدہ اسماعیلی سِوِک ڈےکے پروگرام میں سکول کے پرنسپل شفیق حسن  نے سوک ڈئے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈئے کو منانے کا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ معاشرے میں اس سماج کی طے کردہ اصولوں پر پابند رہ کر زندگی گزارنا چاہئیے۔

گلوبل اسماعیلی مسلم کمیونٹی ہر سال 24 ستمبر کو گلوبل اسماعیلی سیوک ڈے مناتی ہے۔ گلوبل اسماعیلی سوک ڈےکے موقع پر ، دنیا بھر میں مختلف قسم کی سرگرمیاں بیک وقت منائی جاتی ہیں۔

اس موقع پر اسماعیلی کونسل کے ممبرز، والنئٹرز اور اسماعیلی سکاوٹس نے شرکت کی۔سکول کے طلباء طالبات نے اس ڈئے سے مناسبت سے تقریر بھی پیش کئے۔
اس موقع پر اسماعیلی کونسل کے عہدیداران نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔