گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپر چترال میں جشن عید میلاد النبی کی تقریب ۔

گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپر چترال میں جشن عید میلاد النبی کی تقریب ۔
اپر چترال (ذاکرمحمدزخمی)12ربیع الاول کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہائی سکول بونی اپر چترال میں منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی محمد عزیز استاد جبکہ صدر محفل پرنسپل مقصدعلی تھے , سکول کے اساتذہ کرام اورطلباء و طالبات نے تقریب میں شرکت کی۔أغاز سرچشمہ رشدوھدایت قران مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کی گئی سکول طلباء و طالبات نے بارگاہ رب العزت میں حمد , نبی محترم کی شان میں نعت شریف کے علاوہ نبی اکرم بحثیت معلم اور ولادت پاک کی اہمیت کو تقاریر سے اجاگر کیا۔ اور سیرت طیبہ کے حوالے سے طلباء کے گروپوں میں Quiz Competitionبھی رکھی گئی تھی ۔مہمان خصوصی ، صدر محفل اور مولانادینار شاہ و دیگر  مقررین نے اپنی تقاریر میں محمدِ عربی کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اظہار خیال فرمائیں ۔اور انھیں اپنے لئے مشعل راہ بنانے پر زوردیا۔کوئز کمپیٹیشن کے ونر گروپ کو ونر ٹرافی سے نوازا گیا۔ اخر میں ملک و ملت کی خوشحالی اور اسودگی کے لئے رب دو جہاں کے حضور خصوصی دعا کے ساتھ تقریب اختتام کو پہنچا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔