جامعہ چترال میں سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ کا انعقاد
چترال(چترال ایکسپریس )میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے چترال یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء کے مابین سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے منعقد ہوۓ۔جس کی صدارت ڈاکٹر صاحب خان نے کی۔پروگرام ایوینٹس آرگنائزنگ کمیٹی یونیورسٹی آف چترال کے زیراہتمام ہوا۔جس کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ کررہے تھے۔
مقابلے میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔مقابلہ گروپ کی صورت میں ہوا۔پہلے مرحلے پر ہر گروپ سے پانچ پانچ سوالات پوچھے گۓ ۔اور دوسرے مرحلے میں صرف چار ڈیپاٹمنٹس فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوۓ۔جن میں سے انگلش ڈیپارٹمنٹ گروپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کمپوٹر سائنس اور زوالوجی ڈیپارٹمنٹ گروپ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈاکٹر فہد جان اور ڈاکٹر صدیق نے منصفی کے فرائض انجام دیۓ۔مولانا نقیب اللہ رازی اور ڈاکٹر عباد الرحمن نے سوالات ترتیب دینے اور اسٹیج کرنےکی ذمہ داری سنبھال لیۓ۔
آخر میں پوزیشن ہولڈرزکے درمیان انعامات اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔جن میں مفتی فدا محمد، ڈاکٹر صاحب خان،ڈاکٹر کفایت اللہ،ڈاکٹر اشفاق حمید،ڈاکٹرسیف المجاہد،ڈاکٹر ثناءاللہ،ڈاکٹر عبادالرحمن نے حصہ لیا۔ڈاکٹر صاحب خان نے اپنے صدارتی خطبے میں سیرت النبی ﷺ سے آگاہی پر زور دیتے ہوۓ طلباء کو مطالعۀ سیرت کی دعوت دی۔اور ان کی کارکردگی اور تیاری کو سراہا۔ نیز نہایت پررونق اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈاکٹر کفایت اللہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اوراس طرح کی مبارک تقریب منعقد
کروانےپر وی سی کا بھی شکریہ اداکیا۔تقریب ڈاکٹر عباد الرحمن کی دعائیہ کلمات پر اختتام پذیر ہوئی۔تمام شرکاء اور پروفیسرز نے دلچسپ اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر تحسینی کلمات سے نوازے۔