
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت دن کی مناسبت سے اے کے ایچ ایس سکول کوراغ میں محفل نعت خوانی ۔
چترال (چترال ایکسپریس )عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں ایک پر نور اور پر رونق محفل نعت خوانی سجائی گئی ۔ جس کی نظامت کے فرائض رضوانہ حمید اور نگینہ زینب نے سر انجام دیں ۔ اور اس پر رونق محفل کی صدارت کا شرف پرنسپل سلطانہ برہان الدین صاحبہ کو حاصل رہی ۔
اس باپرکت محفل میں کل بائیس 22 نو نہال نعت خواں طالبات نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے سے شرف یاب ہوئے ۔ جن کی سحر انگیز آواز سے پوری محفل پر وجد کی کیفیت طاری رہی ۔ ان نونہال نعت خوانوں میں نورالا یمان اور ہمنوا ، صاحبہ اور ہمنوا، ہیرا شریف ، المینہ انجم، کشمالہ افروز ، سعدیہ اور ہمنوا ،مدیحہ عمر، شاہزیمہ ، عطیہ حسن ، ادیبہ زیب ، ثانیہ معراج اور ہمنوا ، ہیرا سردار ، ہیرا اقبال اور ہمنوا اور فیکلٹی ممبر نعیمہ عزیز کے نام شامل ہیں ۔
اس محفل کے آخر میں ایک وجدانی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب سکول کے مشہور نعت خواں طالبہ مہری شباب نے کھوار زبان میں نعت پیش کی
