تجار یونین چترال لوئیر کااہم اجلاس سراج احمدجغوری اور طاہر زمان احیل کابینہ میں شامل ۔
چترال (چترال ایکسپریس)تجار یونین چترال لوئیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال لوئیر منعقد ہوا جس میں کابینہ اراکین نے شرکت کی ۔
اجلاس نے متفقہ طور پر سراج احمد جغوری کی جنرل سیکرٹری تجار یونین چترال اور طاہر زمان اہل کی سوشل میڈیا کوارڈینیٹر تقرری کی توثیق کی اور سراج احمد جغوری اور
طاہر زمان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
اس کے بعد اجلاس کی وساطت سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ بیوٹیفکیشن فنڈ کے بروقت اور صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
چترال بائی پاس روڈ کو فوری طور پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔
چترال کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے ۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کی طرف سے چترال کے لئے جاری کردہ ظالمانہ کرایوں کا نوٹس لیکر اسے فوراً منسوخ کیا جائے بصورت دیگر کمر توڑ مہنگائی کے مارے چترالی عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا اندیشہ ہے ۔
چترال میں سستی سواری مہیا کرنے والے رکشہ ڈرائیورڈرائیورز کو بےجا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ عوام سستی سواری کی سہولت سے محروم نہ ہوں اور رکشہ ڈرائیورز کا روزگار نہ چھینی جائے۔
اخر میں تجار یونین چترال لوئیر کے اراکین نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری کے جائز حقوق کی حفاظت ہر صورت کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہی کیا جائے گا ۔