گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال میں یوم والدین کی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال شہر کی تعلیمی اور سماجی حلقوں نے چترال کی ترقی میں گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کی تاریخی حیثیت اور موجودہ دور میں پبلک سیکٹر اداروں میں معیاری تعلیم کی فروغ میں اس کی ممتاز کردار کو سراہتے ہوئے اسے دوسرے اداروں کے لئے ماڈل قرار دے دیا ہے جوکہ تعلیمی اداروں میں مسابقت کے اس دور میں بھی سب سے آگے ہے۔ ہفتے کے روز سکول میں منعقدہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، ڈپٹی ڈی ای او شاہد حسین، چیرمین پی ٹی سی رفیع اللہ اور معززین شہر قاری جمشید احمد، الحاج عید الحسین، وجیہہ الدین، مولانا حسین احمد،مولانا اسرار الدین الہلال، نشان حیدر اور دوسروں نے سکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے میں نونہالان قوم کی تعلیم وتربیت مطلوبہ معیار کے مطابق کی جارہی ہے جس کے لئے پرنسپل فضل سبحان اور سکول انتظامیہ دادو تحسین کا مستحق ہے اور عوام کا اس پبلک سیکٹر سکول پر اعتماد ان کی کارکردگی کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکول میں کوالٹی ایجوکیشن کی مزید بہتری لانے میں والدین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے جنہیں اس سلسلے میں سکول انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرنا ناگزیر ہے اور ہمیں اپنی دوسری روزمرہ کی معمولی اور غیر معمولی مصروفیات سے خاطر خواہ وقت بچوں کی تعلیمی پراگریس پر دینا چاہئے اور یہ کام محض سکول کے اساتذہ کی کوشش سے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طالب علموں کو ہزہائی نس سرناصر الملک ایوارڈ اور خالد بن ولی ایوارڈ دے دئیے گئے جبکہ بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ جوانسال استاذ خرم سرور کو ددے دیا گیا۔ ہزہائی نس سرناصر الملک ایوار ڈ حاصل کرنے والوں میں جواد الرحمن (دہم)، کامل احمد ہاشمی(دہم) اور سلمان اشرف (دہم) شامل تھے جبکہ خالد بن ولی ایوارڈ محمد مرتضیٰ الٰہی(ششم)، محمد عطاء اللہ (ہشتم) اور حماد کریم (ہشتم) کو دے دئیے گئے۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل فضل سبحان اور وائس پرنسپل شاہد جلال نے والدین اور معززین شہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بھر پور تعاون کو سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔